وزیر خارجہ شاہ محمود اور جنرل (ر) راحیل شریف کی ملاقات
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیرخارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، گزشتہ روز راحیل شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز بھی 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں اور جنرل (ر) راحیل شریف کے دورے کو بھی اس دورے کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے۔