پی ایس ایل میں آج گلیڈی ایٹرز اور سلطانز مد مقابل ہوں گے
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیئم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مد مقابل ہوں گی۔
ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس سے اسکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے زبردست شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
جب کہ ملتان سلطانز بھی اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔
اس اعتبار سے اسکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔