میرا جی ماہرہ خان سے اپنی تعریفیں سن کر پھولی نا سمائیں اور جواباً شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ واقعی محبت سے بھری ٹوئٹ ہے، آپ جو محبت اور عزت دیتی ہیں میں ہمیشہ اس کو سراہتی ہوں۔
میرا جی نے ماہرہ کا مزید شکریہ ادا کیا اور انہیں فخر قرار دیتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Meera@TheMeeraJee Thankyou @TheMahiraKhan for such a loving tweet. I will always cherish the love and respect you have given me. Also, thankyou for being who you are and making all of us proud in so many ways. May God bless you forever.
یاد رہے کہ گزشتہ برس اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میرا نے کہا تھا کہ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں جو ماہرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے لہٰذا سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کردیں۔