وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔


ذرائع کےمطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کی تازہ صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا، وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزیراعظم امن اقدامات سے متعلق حکمت عملی پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ کابینہ کے ایجنڈے میں نیشنل بینک کے چیئرمین اور نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری سمیت این ڈی ایم اے فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ گلگلت بلتستان کےاصلاحاتی پیکج کیلئے قائم کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز ریاستی اثاثوں سے متعلق معلومات پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پیپرا رولز 2004 میں استثنا کی درخواست، مختلف ملکوں سے ایم او یوز اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔