اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کرپشن میں کمی اور معیشت کی دستاویز بندی کی طرف اہم قدم ہے ،اس فیصلے سے سرمائے کا رخ پیداواری شعبوں کی طرف ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن میں کمی سے زیر زمین معیشت کا حجم کم ہونا شروع ہو جائے گا،اس سلسلے میں نجی شعبہ اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز سے بھی رائے لی جائے اور فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔
شاہد رشید بٹ نے مزیدکہا کہ اس قانون کی زر میں آنے والوں کو ایمنسٹی اسکیم نہ دی جائے جبکہ عمل درآمد میں روڑے اٹکانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے جبکہ اس قانون کا دائرہ وسیع کیا جائے اور جرمانے کی شرح میں اضافہ کیا جائے۔