پیپلز پارٹی کا ٹرین مارچ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ کے لیے شروع کی جارہی ہے، وزیر اطلاعات۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے جاری بیان میں پیپلز پارٹی کے کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ کے لیے شروع کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ٹرین مارچ کیا جارہا ہے جو کراچی سے روانہ ہوگیا اور کل لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔