بھارت کے خلاف میچ میں جمائیاں لینے پر سرفراز شدید تنقید کی زد میں

کپتان کی تصاویر اس تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ ٹوئٹر پر 'سرفراز کو گھر بھیجو' کا ہیش ٹیگ دوسرا مقبول ترین ہیش ٹیگ بن چکا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے خلاف فیلڈنگ کے دوران جمائیاں لینے پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم شکست کے بعد شدید مشکلات سے دوچار ہے اور سیمی فائنل کھیلنے کا خواب بھی ماند پڑتا جارہا ہے تو وہیں شائقین کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے نالاں ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کی میچ کے دوران جمائیاں لینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور ٹوئٹر صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

سرفراز احمد کی تصاویر اس تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ ٹوئٹر پر 'سرفراز کو گھر بھیجو' کا ہیش ٹیگ دوسرا مقبول ترین ہیش ٹیگ بن چکا ہے۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کپتان پر کی جانے والی تنقید

دانیال خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں کپتان سرفراز احمد کی میم کو درس گاہ میں دکھایا گیا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے صارف لکھتے ہیں کلاس روم میں صبح کا لیکچر کچھ اس طرح ہوتا ہے۔