کیا آپ نے فیس بک میسنجر ایپ میں ہونے والی تبدیلی پر غور کیا ؟

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کردیا ہے۔

فیس بک میسنجر ایپ کی ریڈیزائن فوٹو—.

ری ڈیزائن میں سب سے اوپر سرچ کا آپشن دیا گیا ہے جس کے بعد اسٹوری فیچر دیا گیا ہے اور پھر چیٹ باکسز نمایاں ہیں۔

فیس بک میسنجر کے نائب صدر اسٹان چوڈنوسکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں ہم نے بہت ساری صلاحیتیں حاصل کرلی ہیں لیکن سب اُتنا آسان نہیں ہے، جیسے کہ یہ میسنجر ایپ آغاز میں ہوا کرتی تھی۔