اب آزاد فضاؤں میں سیاست ہوگی: خورشید شاہ کا شہباز شریف کی رہائی پر ردعمل
اب آزاد فضاؤں میں سیاست ہوگی: خورشید شاہ کا شہباز شریف کی رہائی پر ردعمل
عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، اپوزیشن مل کر ملکی مسائل پر حکمت عملی بنائے گی، رہنما پیپلز پارٹی۔

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے شہباز شریف کی رہائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب آزاد فضاؤں میں آزاد سوچ کے ساتھ سیاست ہوگی۔

خورشید شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کو خوش آئند قرار دیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن مل کر ملکی مسائل پر حکمت عملی بنائے گی اور اب آزاد فضاؤں میں آزاد سوچ کے ساتھ سیاست ہوگی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے  شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations