بالی ووڈ کا کنگ خان پھنس گیا
بالی ووڈ کا کنگ خان پھنس گیا
بھارتی پولیس نے شاہ رخ کو ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ کی تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔

Bollywood Kay King Khan Qanoni Masail Ka Shikar Hogaye

بھارتی پولیس نے شاہ رخ کو ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ کی تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔

شاہ رخ خان کی فلم’رئیس‘نے باکس آفس پرتو کامیابی حاصل کرلی ہے، تاہم اب اس فلم کے باعث کنگ خان قانونی مسائل میں گھرے نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے شاہ رخ خان کو فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر ی مہم کے دوران ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے کے خلاف تفتیش کے لئے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے پولیس کو 45 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جس پر پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگ خان اور پروڈیوسر کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا جبکہ سمن میں شاہ ر خ خان کو 7 روز میں بیان ریکارڈ کرانے کی مہلت دی ہے۔

واضح رہے شاہ رخ نے فلم رئیس کی تشہیر کے لیے ممبئی سے دہلی تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا تھا اور جب وہ گجرات کے ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا سمندر امڈ آیا، لیکن اس دوران اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے ایک شخص ہلاک ہوا، جس کی ہلاکت کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations