views

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی فحش ویڈیوز اور نشے کا عادی بنانے والے نیٹ ورک کے چنگل سے ایک 15 سالہ نوجوان فرار ہو کر پولیس کے پاس پہنچا اور بتایا کہ بلال نامی ملزم منشیات فروشوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ آئس نشے کی فروخت میں ملوث ہے۔
پولیس نے نوجوان کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی آپریشن اسماعیل الرحمان کے مطابق آئس کی فروخت میں ملوث اس نیٹ ورک کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسماعیل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پورن ویڈیوز کے حوالے سے ایک بچہ ہمارے پاس آیا تھا جس کی اطلاع پر پورے نیٹ ورک کو حراست میں لے لیا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس کے پاس پہنچنے والے لڑکے نے بتایا کہ بلال نامی شخص لڑکوں اور لڑکیوں کو آئس نشے کا عادی بنا کر ان کی فحش ویڈیوز تیار کر کے انہیں بلیک میل کرتا ہے اور آئس نشے کی نقل و حمل اور فروخت کا کام لیتا ہے۔
لڑکے نے مزید بتایا کہ ملزم بلال خود کو پولیس کا قریبی اور کبھی ایس پی اور ڈی ایس پی قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے، اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتا۔
نوجوان نے پولیس کو مزید بتایا کہ 'بلال نامی شخص کے پاس لڑکیاں بھی آتی ہیں اور لڑکیوں سے زیادتی بھی کرتا ہے جب کہ اس نے میرے ساتھ زیادتی بھی کروائی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی ہے'۔
Comments
0 comment