views

فلپ فون کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پریوٹاہ کی انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی فرنٹیئر کمیونیکیشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص جدید موبائل چھوڑ کر ایک ہفتے کے لیے پرانا فلپ فون استعمال کرے گا اسے ایک ہزار ڈالر کی رقم انعام میں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اس چیلنج میں پسندیدہ امیدوار وہ ہوگا جو اسمارٹ فون کا عادی ہواور سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتا ہو، وی۔لوگربھی ہوتو زیادہ بہتر ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی کو ایسے بہادر شخص کی ضرورت ہے جو اپنی خوشی سے اسمارٹ فون کمپنی کے حوالے کرے اور ہمارا دیا ہوا فلپ فون استعمال کرے، امیدوار کو اس ضمن سے ای میل بھیجنے اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ رکھنا ہوگا، اپنی نیند کے متعلق بھی کمپنی کو آگاہ کرنا ہوگا۔
ادارے کا کہنا ہےکہ اس چیلنج کے ذریعہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ جدید موبائل فونز نیند اور کارکردگی پر کتنا اثرانداز ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس دلچسپ مقابلے سے یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آج کے دور میں اسمارٹ فون کے بغیر کیسا محسوس کیا جاتا ہے۔
ادارے کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ اب تک 30 ہزار افراد اس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں جن میں سے ایک خوش نصیب شخص فاتح ہوگا۔
یہ دلچسپ مقابلہ جاری ہے جس کے لکی ونر کے نام کا اعلان 7 جولائی کو کیا جائے گا، جیتنے والا امیدوار نا صرف 1000 ڈالر بلکہ اس کے ساتھ ساتھ طبی امداد کی کٹ اور 1990 میں استعمال ہونے والی سی ڈی بھی وصول کرے گا، پاکٹ فون بک، نوٹ پیڈ بھی فاتح شخص کو دیے جائیں گے۔
Comments
0 comment