views

اداکارہ نے اپنے تمام فین پیجز کے فالوورز کی ڈسپلے پکچر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اب تک ٹی وی پر اپنا پہلا دن یاد ہے جب میرے پاس کوئی سپورٹ نہیں تھی، مایا علی صرف ایک نام تھا لیکن میرا حوصلہ بلند تھا۔
اداکارہ لکھتی ہیں کہ ’میرے بہت سے خواب تھے جو مجھے پورے کرنے تھے، مجھے اس وقت کسی مداح یا سوشل میڈیا کا اندازہ نہیں تھا پھر ایک دن میں بازار گئی جہاں دو لڑکیاں میرے پاس آئیں اور پوچھا کہ آپ سنڈریلا ہیں جس پر میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں مایا ہوں‘۔
مایا علی نے بتایا کہ کچھ دیر بعد مجھے احساس ہوا کہ وہ دونوں میرے ڈرامہ سیریل ’سنٖڈریلا‘ کے بارے میں بات کر رہی تھیں اور اس وقت مجھے بے انتہا خوشی کا احساس ہوا۔
اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وقت گزرتا رہا میں نے اپنے اداکاری کے کیرئیر پر توجہ دی لوگوں نے میرے کام کو پسند کرنا شروع کیا ساتھ ہی تنقید بھی ہوئی لیکن میں نے تمام ردعمل کو کھلے دل سے تسلیم کیا‘۔
اداکارہ لکھتی ہیں کہ ’جب بھی میں ماضی کی اُن پوسٹ کو دیکھتی ہوں جس میں مجھے ٹیگ کیا گیا تھا میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور بہت سی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں‘۔
یاد رہے کہ مایا علی نے گزشتہ برس کی سب سے کامیاب فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے ساتھ شاندار ڈیبیو دیا تھا اور اب وہ فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔
Comments
0 comment