احتساب پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیراعظم
احتساب پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے آڑے کسی کو نہیں آنے دیں گے اور احتساب پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔


وزیراعظم کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا

جیونیوز کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے اراکین کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دور سے آگاہ کیا اور اسے کامیاب دورہ قرار دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کے آڑے کسی کو نہیں آنے دیں گے اور احتساب پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، اپوزیشن کو گرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لائے گی، پاکستان معاشی بحران سے کامیابی سے نکل رہا ہے، اسے جلد ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں: وزیراعظم

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سیکریٹری داخلہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں، منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیلا، نیب خود مختار ادارہ ہے، احتساب کا عمل غیر جانبداری سے آگے بڑھ رہا ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations