خاتون مسافر سے جنسی تعلق کا مطالبہ کرنے والے اُوبر ڈرائیور کر گرفتار کر لیا گیا
خاتون مسافر سے جنسی تعلق کا مطالبہ کرنے والے اُوبر ڈرائیور کر گرفتار کر لیا گیا
ڈرائیور نے خاتون مسافر کو پیسوں کے بدلے جنسی تعلق کی پیش کش کی تھی

خاتون مسافر سے جنسی تعلق کا مطالبہ کرنے والے اُوبر ڈرائیور کر گرفتار ..


امریکہ  : دنیا بھر میں شہریوں کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے آن لائن ٹیکسی سروسز چل رہی ہیں جن سے ایک طرف جہاں کئی شہری مستفید ہو رہے ہیں وہیں دوسری جانب ٹیکسی سروسز سے متعلق آئے دن شکایات بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔ آن لائن ٹیکسی ڈارئیورز کی جانب سے زیادہ تر خواتین کو ہراسانی کی شکایات ہوتی ہیں۔

حال ہی میں خاتون کو جنسی تعلق کی پیشکش کرنے والے اُوبر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میساچوٹس میں خاتون مسافر کو پیسوں کے بدلے جنسی تعلق کی پیش کش کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں آن لائن ٹیکسی سروس اُوبر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ بوسٹن کے مقامی نشریاتی چینل ’سی بی ایس بوسٹن‘ کی رپورٹ کے مطابق خاتون مسافر نے پولیس کو اطلاع دی اور بتایا کہ مجھے اُوبر ڈرائیور نے دوران سفر نامناسب انداز میں چھُوا ، اور میرے انکار کرنے پر ڈرائیور نے مجھ سے زبردستی کرنے کی کوشش بھی کی۔

خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اُوبر ڈرائیور نے ابتدائی طور پرنامناسب انداز میں مجھے چھُوا اور جب میں نے انکار کیا تو ڈرائیور نے 100 ڈالرز کے بدلے مجھے جنسی تعلق استوار کرنے کی پیش کش کی لیکن میں نے اس پیشکش کو بھی ٹھُکرا دیا۔ خاتون مسافر کے مطابق ڈرائیور کی جانب سے نامناسب انداز سے چھُونے کی کوشش کے بعد میں نے ڈرائیور کو دھمکی دی کہ میں پولیس کو اطلاع کر دوں گی۔

پولیس کی دھمکی دیے جانے کے بعد بھی ڈرائیور باز نہ آیا اور مجھ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ خاتون مسافر نے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک اور اُوبر ڈارئیور کے ناروا برتاؤ سے متعلق پولیس کو اطلاع دی اور ڈرائیور کا نمبر بھی فراہم کیا۔ جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کے نمبر کے ذریعے اس کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ واضح رہےکہ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات سننے کو ملتے ہیں جہاں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیورز کی جانب سے خواتین مسافر کو جنسی طور ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations