ماؤں کا عالمی دن— یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے
ماؤں کا عالمی دن— یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے
ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن خلوص و محبت سے منایا جارہا ہے۔


پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے—. فوٹو فائل

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے

اے مری ماں مرا سارا مقام تم سے ہے!

 اس دن کو منانے کا مقصد 'ماں' کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر 'مدرز ڈے' یعنی ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جس میں بچے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس وقت ’ماں تجھے سلام‘، مدرز ڈے، مدرز ڈے اسپیشل  ہیش ٹیگز بھی ٹاپ ٹرینڈز ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات غرض کے ہر کوئی 'مدزر ڈے' مناتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے جذبات کا اظہار کر رہا ہے اور ان کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر شیئر کررہا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ماں کے نام ٹوئٹر پیغام شیئر کیا اور شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کیا ۔

انہوں نے لکھا کہ ’ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں، اگر ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا، ماں نام ہے پیار، خیال، حفاظت اور بےلوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا، تمام ماؤں بالخصوص ہمارے بہادر شہدا کی بہادر ماؤں کو سلام‘۔

Asif Ghafoor✔@peaceforchange



Mother is not just a physical entity. If so, their departure to heaven would’ve been an end to the relationship. Mother is name of an eternal feeling of love, care, security and selflessness.
Love and respects for all Mothers esp brave Mothers of our brave Martyrs.#MothersDay

We can't show you everything!

We automatically hide photos that might contain sensitive content.

Show Media
View image on TwitterView image on Twitter






Asif Ghafoor✔@peaceforchange

ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا۔ ماں نام ہے پیار، خیال، حفاظت اور بےلوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا۔ تمام ماؤں، بالخصوص ہمارے بہادر شہدا کی بہادر ماؤں کو سلام۔#ماں_تجھے_سلام

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنی مرحوم والدہ بیگم کلثوم نواز کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے؟ ماں کے بغیر تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا!

View image on Twitter

Maryam Nawaz Sharif✔@MaryamNSharif


بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے؟
ماں کے بغیر تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا !#MothersDaySpecial


فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنی والدہ کو 'مدرز ڈے' کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور مداحوں سے اس کی تصویر بھی شیئر کی۔ 

View image on Twitter

Wahab Riaz✔@WahabViki


Happy #MothersDay to my Ammi and my Zaynab. I know one day is not enough to regard you for all that you do for us, but I won't let it go without telling you that you are the queens of my heart ❤️


What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations