ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد آج پاکستان پہنچیں گے
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد آج تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔


ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی مہمان ہوں گے—.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور  وہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان  سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں وزرائے اعظم وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جب کہ مہمان وزیراعظم صنعت کاروں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلٰی سطح کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations