views

سپریم کورٹ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ حکم نامے میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فوری قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے۔
چیف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وائس چانسلر کی میرٹ کے برعکس تقرری کے خلاف معاملہ پر سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹر عظمی قریشی کو نشاندہی کی کہ رپورٹ اُن کے خلاف آئی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے واضح کیا کہ کسی کے ساتھ کچھ غیر قانونی اور ناجائز نہیں ہوگا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سفارش کرنے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین سے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں کہ ان کا تقرر کیسے ہوا ؟۔ چیف جسٹس پاکستان نے علامہ اقبال یونیورسٹی کے ڈین کے تقرر کے بارے میں بھی رپورٹ مانگ لی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بینچ نے سینئر ترین پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ 30 دنوں کے اندر اندر نیا وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے۔
Comments
0 comment