views
19 سالہ حملہ آور جان آرنسٹ نے یہودی عبادت گاہ میں اس وقت فائرنگ کی جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع تھی۔ فوٹو: بشکریہ ٹائمز آف اسرائیل
سان ڈیاگو کے شمالی علاقے پووے میں 19 سالہ حملہ آور جان آرنسٹ نے یہودی عبادت گاہ میں اُس وقت فائرنگ کی جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع تھی۔
ملزم کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Donald J. Trump✔@realDonaldTrump
Thoughts and prayers to all of those affected by the shooting at the Synagogue in Poway, California. God bless you all. Suspect apprehended. Law enforcement did outstanding job. Thank you!
پووے کے میئر اسٹیو واس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر نفرت انگیزی کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ مشکوک ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا جس پر مشکور ہوں۔
Donald J. Trump✔@realDonaldTrump
Comments
0 comment