views
\
برصغیر میں انسانی ترقی اور امن کو راستہ د ینے والا نوبل پرائز کا صحیح اہل ہوگا، وزیراعظم عمران خان
گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے جس کے لیے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ NobelPeacePrizeForImranKhan# ٹرینڈ کر رہا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ہفتے کے روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے دانش مندانہ کردار ادا کیا اور انہوں نے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔
Imran Khan✔@ImranKhanPTI
I am not worthy of the Nobel Peace prize. The person worthy of this would be the one who solves the Kashmir dispute according to the wishes of the Kashmiri people and paves the way for peace & human development in the subcontinent.
وزیراعظم عمران خان نے اس پر آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'میں نوبل انعام کا حقدار نہیں، نوبل پرائز کا وہ حق دار ہوگا جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے گا'۔
وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر میں انسانی ترقی اور امن کو راستہ د ینے والا نوبل پرائز کا صحیح اہل ہوگا۔
Imran Khan✔@ImranKhanPTI
Comments
0 comment