میزبان انگلش ٹیم ورلڈکپ میں بقا کیلئے آج بھارت سے مدمقابل ہوگی
میزبان انگلش ٹیم ورلڈکپ میں بقا کیلئے آج بھارت سے مدمقابل ہوگی
سیمی فائنل کھیلنے کی آس لگانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا۔

برمنگھم: کرکٹ ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں میزبان انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جب کہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

آج کے میچ میں بھارتی ٹیم کی جرسی تبدیل ہوگی، دونوں ٹیموں کی وردیاں نیلی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کی وردی وہی رہے گی اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نئی وردی میں دکھائی دیں گے۔

 

کرکٹ ورلڈکپ 2019 پوائنٹس ٹیبل۔ بشکریہ کرکٹ ورلڈکپ ٹوئٹر

پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے اب بھی 3 میچز باقی ہیں، بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے ایک کامیابی درکار ہے۔

انگلش ٹیم 7 میچز کھیل چکی ہے اور اس کے 8 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ کے پاس دو میچز ہیں اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اسے اپنے دونوں میچز لازمی جیتنا ہوں گے۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا دار و مدار انگلینڈ کی ایک شکست اور بنگلادیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر منحصر ہے۔ 

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations