views

امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل (دائیں) اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما (بائیں)—سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی ہم شکل کی ایک تصویر کے چرچے جاری ہیں، جس پر اداکارہ نے بھی دلچسپ ردعمل دیا ہے۔
دوسری جانب کچھ لوگوں نے سمجھا کہ شاید انوشکا نے اپنے بالوں کو ڈائی کروا کر ان کا رنگ تبدیل کرلیا ہے۔
صارفین نے دونوں کی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے خوب تبصرے کیے جس پر امریکی گلوکارہ نے اپنی اور انوشکا کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انوشکا شرما ہم دونوں بظاہر جڑواں ہیں‘۔
Julia Michaels✔@juliamichaels
Hi @AnushkaSharma apparently we’re twins lol
جس پر انوشکا نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’اوہ میرے خدا! میں آپ کو اور اپنے باقی 5 ہم شکلوں کو کب سے ڈھونڈ رہی تھی‘۔
یہاں انوشکا نے اُس کہاوت کی جانب اشارہ کیا ہے، جس کے مطابق اس دنیا میں ہر انسان کے 7 ہم شکل ہوتے ہیں۔
Anushka Sharma✔@AnushkaSharma
OMG YES!!
I've been looking for you and the remaining 5 of our dopplegangers all my life
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سلمان خان سے مشابہت رکھنے والا نوجوان کراچی میں موٹرسائیکل ٹھیک کرتا ہوا دکھائی دیا تھا۔
Julia Michaels✔@juliamichaels
Anushka Sharma✔@AnushkaSharma
I've been looking for you and the remaining 5 of our dopplegangers all my life 
Comments
0 comment