نوکری کے آخری دن کو یادگار بنانے کے لیے نوجوان کا انوکھا انداز
نوکری کے آخری دن کو یادگار بنانے کے لیے نوجوان کا انوکھا انداز
برازیل کے دارالحکومت برازیلیا کے نجی بینک میں ملازمت کرنے والے نوجوان نے اپنے الوداعی دن کو یادگار بنانے کے لیے اپنے پسندیدہ کارٹون کریکٹر کا لباس زیب تن کیا اور دفتر پہنچ گیا۔


ملازمت کے آخری دن کو یادگار بنانے کے لیے ہر شخص کو ئی نہ کوئی طریقہ اپناتا ہے اسی طرح برازیل کے شہری نے انوکھا انداز اپنا کر ساتھیوں کو حیران کردیا۔

اسپائیڈر مین جب دفتر پہنچا تو اُسے سیکیورٹی گارڈ نے دفتر میں جانے سے منع کیا جس کے بعد اُس نے اپنے چہرے سے ماسک ہٹایا اور اپنا تعارف کراویا۔

 ریٹائرمنٹ کے دن چینی شخص نے 20 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

نوجوان دیگر ملازمین سے پہلے دفتر پہنچا اور اُس نے اپنی جگہ پر بیٹھ کر معمول کے مطابق کام شروع کردیا، اب جب ساتھیوں کے آنے کا وقت ہوا تو وہ دیکھ کر ششدر رہ گئے اور پھر ہمت کر کے اسپائیڈر مین کے قریب گئے۔

تمام ملازمین کے آنے کے بعد ملازم اپنی نشست سے کھڑا ہوا اور پھر سب سے ہاتھ ملا کر اپنا تعارف کرایا۔ اسپائیڈر مین اپنے افسر کے کمرے میں گیا اور انہیں بھی سرپرائز دیا۔

نوجوان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور صارفین نے اُس کے انداز کو بہت زیادہ سراہا۔

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations