وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پیلی اسپورٹس کار کے سوشل میڈیا پر چرچے
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پیلی اسپورٹس کار کے سوشل میڈیا پر چرچے
سوشل میڈیا صارفین نے فیصل واوڈا کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کر ڈالے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پیلی اسپورٹس کار کے سوشل میڈیا ..

View image on Twitter

View image on Twitter

View image on Twitter


کراچی  : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جہاں سادگی اور کفایت شعاری کے دعوے کرتی ہے وہیں کچھ حکومتی نمائندے سادگی کے دعووں کی نفی کرتے نظر آتے ہیں ۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پیلی اسپورٹس کارکے چرچے ہیں جس پر سوشل میڈیاصارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا پی ایس ایل کے حوالے سے کراچی کنگز کی جانب سے منعقد کیے جانے والی ایک تقریب میں اپنی پیلی اسپورٹس کار میں سوار ہو کر پہنچے تو سب کی توجہ حاصل کر لی۔

اس تقریب میں صوبائی وزیر سعید غنی اور مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔ فیصل واوڈا کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے پر پیلی اسپورٹس کار سے باہر نکلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تبصرے کرنا شروع کر دئے۔

ایک صارف نے فیصل واوڈا کی شخصیت کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ فیصل واوڈا وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے سب سے سٹائلش وزیر ہیں۔

ٹویٹر صارفین نے فیصل واوڈا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ کبھی فیصل واوڈا پستول لے کر کہیں پہنچ جاتے ہیں تو کبھی ان کی ہیوی بائیک پر آمد ہوتی ہے۔

ان کے یہ تمام اسٹائل عوام کو کوئی فائدہ نہیں دے سکتے، فیصل واوڈا کو چاہئیے کہ وہ پاکستان اور کراچی کی عوام کے لیے کام کریں۔ کچھ صارفین نے اسپورٹس کار کے استعمال پر فیصل واوڈا پرتنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کے ٹھاٹھ باٹھ حکومت کے سادگی کے دعووں کی نفی ہیں۔ دوسری جانب کچھ ٹویٹر صارفین نے فیصل واوڈا کو تنقید کا نشانہ بنانے والے صارفین کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ فیصل واوڈا کی اپنی گاڑی ہے اور وہ اپنی گاڑی میں تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہیں، اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے۔


What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations