1,419
views
views
آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے احکامات جاری کئے ہیں کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹس کے غلط اور بے جا استعمال کے خلاف بھرپور اور منظم مہم کا آغاز کیا جائے۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی سطح اور با لخصوص کراچی میں دوران پیٹرولنگ پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کے دوران ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف تمام تر ضروری قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔
ڈاکٹر سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ 7 روزہ مہم کے دوران سندھ پولیس کے نام سے جعلی نمبر پلیٹس کی تنصیب کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف انتہائی ٹھوس اور مربوط اقدامات اٹھائے جائیں اور ٹریفک پولیس اور تھانہ پولیس باہم اشتراک اور تعاون سے مذکورہ مہم کو کامیاب اور نتیجہ خیزبنائیں۔
اس حوالے سے تمام رینج اور اضلاع کو پرفارمہ کے تحت مذکورہ مہم کے دوران کارکردگی رپورٹ سی پی او کو ذریعہ ای میل ارسال کرنے
کا پابند کیا گیا ہے۔

Comments
0 comment