وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وہ دوپہر 2 بجے لاہور پہنچیں گے۔


تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو وزیرِ اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیرِ اعظم ایوان وزیرِ اعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم کو پولیس اصلاحات اور سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی۔


وزیرِ اعظم گورنر پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

لاہور دورے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو پولیس اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وزیرِ اعظم سے صوبائی پارٹی رہنما بھی ملاقات کریں گے۔

سانحہ ساہیوال کے سلسلے میں کیا تحقیقات ہوئی ہیں، اس پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

  سرگودھا: پی ٹی آئی امیدوار 12028 ووٹ لے کر کام یاب، غیر سرکاری نتائج

خیال رہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری خلیل کے بھائی جلیل نے دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنا کر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اہل کاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے اختیارنہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی۔

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations