وزیراعظم عمران خان کو ایران کے صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش
وزیراعظم عمران خان کو ایران کے صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش
سعد آباد پیلس پہنچنے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا


تہران : وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدارتی محل سعد آباد پیلس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

سعد آباد پیلس پہنچنے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جہاں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔ 

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستانی وفد میں وفاقی وزراء شیریں مزاری، علی حیدر زیدی اور دیگر ایران کے دورے پر ہیں۔ 

وزیراعظم تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations