وزیراعظم کا ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع ہونے پر قوم کو خراج تحسین
وزیراعظم کا ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع ہونے پر قوم کو خراج تحسین
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔


 گزشتہ برس سپریم کورٹ اور حکومت پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ڈیم فنڈز قائم کیا تھا اور پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ دل کھول کر اس فنڈ میں اپنے عطیات جمع کرائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آج قوم کو آگاہ کیا کہ ڈیم فنڈز کے لیے قائم کردہ اکاؤنٹ میں 10 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کے فنڈ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور کہا کہ ’پاکستان کے لوگوں کی فیاضی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے 10 ارب کا عطیہ ڈیم کے لیے دیا‘۔

View image on Twitter

Imran Khan✔@ImranKhanPTI


I would like to pay tribute to the generosity of the people of Pakistan for raising Rs 10 billion for the Dams' Fund.


What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations