1,324
views
views
جناح ایکسپریس 12 ایئر کنڈیشنز کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں ایک ڈائننگ کار بھی ہوگی۔

لاہور: پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور اور کراچی کے درمیان 31 مارچ سے نان اسٹاپ جناح ایکسپریس چلائی جائے گی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وی آئی پی جناح ایکسپریس 12 ایئر کنڈیشنز کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں ایک ڈائننگ کار بھی ہوگی جو 31 مارچ سے اپنے پہلے سفر پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔
جناح ایکسپریس تین بڑے جنکشنز حیدرآباد، روہڑی اور خانیوال میں قیام کرے گی۔
اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی سے کراچی تک سر سید ایکسپریس کے نام سے نان اسٹاپ ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا۔
Comments
0 comment