اسمارٹ فونز اب وائی فائی سگنلز سے چارج ہوں گے؟
اسمارٹ فونز اب وائی فائی سگنلز سے چارج ہوں گے؟
گزشتہ ایک عشرے کے دوران جتنی ترقی ٹیکنالوجی اور بالخصوص اسمارٹ فونز کے میدان میں ہوئی شاید ہی کہیں اور ہوئی ہو، لیکن اس انقلاب کے لیے بڑا چیلنج سستی توانائی کا ہے۔



اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی کم قیمت مشین ایجاد کی ہے جو کہ وائی فائی سگنلز کو بجلی میں تبدیل کر سکتی ہے۔

میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں کی تیار کردہ یہ چھوٹی سی مشین خود بھی وائی فائی سگنلز سے چلتی ہے اور جب وائی فائی سگنلز اس کے اندر سے گزرتے ہیں تو وہ انہیں ڈی سی کرنٹ میں تبدیل کر دیتی ہے۔

یہ نئی قسم کے ریکٹینا، وائی فائی کی لہروں کو سیمی کنڈکٹر کی مدد سے وائرلیس توانائی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ 

ریکٹینا، ریڈیو فریکوئنسی اینٹینا کی مدد سے وائی فائی والی الیکٹرومیگنیٹک لہروں کو اے سی کی شکل میں موصول کرتا ہے اور پھر یہ اے سی لہریں جب سیمی کنڈکٹر سے گزرتی ہیں تو وہ انہیں ڈی سی وولٹیج میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اس ڈی سی وولٹیج کو الیکٹرونک سرکٹس اور ری چارج ایبل بیٹریز کو پاور دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایم آئی ٹی کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈیوائس وسیع علاقے میں پھیلی الیکٹرونکس اور میڈیکل ڈیوائسز کو پاور فراہم کر سکتی ہے۔

کیا آپ کو امید ہے کہ اس ایجاد کے بعد ہمارے اسمارٹ فونز وائی فائی سگنلز سے چارج ہوں گے؟

What's your reaction?

Comments

https://www.justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations