views
دبئی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے کوششوں سے دبئی کی کمپنی اور پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے نتیجے میں دبئی کی کمپنی پاکستانیوں کو دبئی میں مفت کاروبار شروع کرنے کا موقع فراہم کرے گی اور کاروبار شروع کرنے والے پاکستانیوں سے کسی قسم کی کوئی رجسٹریشن فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبریاں لانے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین خوشخبری ان افراد کے لیے ہے جو دبئی میں اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور پاکستان اور دبئی کی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی دبئی میں اپنا بزنس مفت شروع کر سکیں گے۔
اس مقصد کے لیے کسی قسم کی رجسٹریشن فیس کی ادائیگی بھی نہیں کرنا پڑے گی مزید برآں کاروبار کی رجسٹریشن کے لیے جو نام پتہ اور دیگر چیزیں درکار ہوتی ہیں وہ بھی اس کمپنی کےنام ہوں گی۔اس پاکستانیوں کو فراہم کئیے جانے والے دفتر کا بھی پہلے تین ماہ کوئی کرایہ ادا نہیں کرنا ہوگا اور پہلے تین ماہ کے لیے ان کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
Comments
0 comment