بھارتی طیاروں کی بمباری کی ویڈیو نہیں بلکہ 'آرما ٹو' گیم کی ویڈیو ہے جو یوٹیوب گیمنگ چینل 'ڈبل ڈوپلر' پر5 جولائی 2015 کو جاری کی گئی تھی، اے ایف پی
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد: پارلیمانی رہنماؤں کی ان کیمرہ بریفنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کو مؤثر جواب دیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں بھارتی جارحیت پر پاکستان کےممکنہ رد عمل کا حتمی فیصلہ ہوگا، سروسز چیف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔
اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا۔
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ ہم نے واضح وارننگ کے ساتھ دن کی روشنی میں کارروائی کی ہے اور پاکستان کو مجبور کیا گیا تو ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں۔
نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 اور کوئی رٹہ میں خاتون شہید، جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل۔
مظفرآباد: بھارتی فضائیہ کے دولڑاکا طیارے تباہ، ایک طیارہ مقبوضہ میں گرکر تباہ ہوگیا، دو پائلٹ ہلاک جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طیارے گرانے کی تصدیق کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرافسوس ہمارا مقابلہ ایک بے وقوف دشمن سے ہے، میجر جنرل آصف غفور
نئی دہلی : بھارت کوجنگی جنون مہنگاپڑگیا، ناکام کوشش کے باعث بھارتی روپیہ پچاس پیسے گرگیا جبکہ غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے پیسہ نکالنے لگے، جس سے بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینئر عسکری قیادت بھی شریک ہے، اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے 22 فروری کو میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ اگربھارت نے جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
راولپنڈی: بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔